اسلام آباد (پی این آئی) صدر عارف علوی نے چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے مایوسی کے اظہار پر اپنا ردعمل دے دیا ہے۔۔۔۔ اس حوالے سے ایوان صدر کی جانب سے شاہ زیب خانزادہ کے پروگرام کو بھیجے گئے مؤقف کے مطابق صدر ڈاکٹر عارف علوی چاہتے ہیں کہ الیکشن وقت پر ہوں تاکہ تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن کے عمل میں حصہ لینے کا موقع ملے۔۔۔۔۔6 ستمبر کو چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں آگاہ کیا جا چکا تھا کہ آرٹیکل 48 کی شق 5 کے تحت آئین نے صدر کو اختیار دیا ہے کہ وہ قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد 90 دنوں کے اندر انتخابات کا اعلان کریں۔۔۔۔
صدر عارف علوی نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے لیے عام انتخابات 6 نومبر کو ہونے چاہئیں، کسی بھی سیاسی جماعت کو الیکشن کے عمل سے باہر رکھنا جمہوریت کی روح کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں