عمران خان نے الیکشن سے متعلق روپوش پارٹی رہنمائوں کیلئےجیل سے ہدایات جاری کر دیں

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ انتخابات کے لیے سیاسی حکمت عملی مرتب کر لی ہے۔

 

 

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انتخابی مہم کے حوالے سے پارٹی رہنماو¿ں کو ہدایات پہنچا دیں۔ انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی پی ٹی آئی انتخابی مہم کا آغاز کردے گی۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملک بھر میں ضلعی سطح پر ورکرز کنونشنز کروائے جائیں گے۔ روپوش رہنماو¿ں کو بھی ورکرز کنونشن کے لیے تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی روپوش رہنما بھی منظر عام پر آجائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close