مونس الٰہی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیشرفت ہوگئی

لاہور (پی این آئی) ایف آئی اے کی درخواست پر عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے بیٹے مونس الہٰی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل کورٹ سنٹرل میں مونس الہٰی کےخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے سمن کی عدم تعمیل کی رپورٹ پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔تفتیشی افسر نے کہا کہ مونس الہٰی کے اسپین میں پتے پر سمن کی تعمیل کروائی لیکن وہ وہاں نہیں تھے، سمن کی رپورٹ برطانوی ایمبیسی بھیجی وہ سماعت سے پہلے واپس نہیں آئی، اب برطانوی ایمبیسی سے رپورٹ آئی ہے کہ سمن وصول کرنے کے لیےکوئی نہیں تھا۔عدالتی حکمنامے میں کہا گیا کہ ایف آئی اے نے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی ہے، مواد موجود ہے کہ ملزم مفرور ہے اور سمن کی پابندی نہیں کرے گا جس کے بعد اسپیشل کورٹ سنٹرل نے کیس کی سماعت 11 کتوبر تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں