ن لیگ کی لندن میں میٹنگ، اسٹیبلشمنٹ سے ٹکرائو کی پالیسی سے گریز کرنے کا فیصلہ

لندن (پی این آئی) مسلم لیگ (ن) کی لندن میں اہم میٹنگز میں اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کی پالیسی سے گریز اور پاکستان کے بڑے مسائل کے حل کیلئے مل کر چلنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار لندن میں قیام کے بعد پاکستان روانہ ہوگئے اور وہ دبئی سے ہوتے ہوئے پاکستان پہنچیں گے۔شہبازشریف اوراسحاق ڈار نے لندن میں نوازشریف سےاہم ملاقاتیں کیں، ن لیگ کی قیادت نے لندن کی میٹنگز میں پارٹی بیانیے سے متعلق اہم فیصلے کیے۔نوازشریف کو وطن واپسی اور آئندہ کی حکمت عملی پر شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے مشورے دیے جبکہ لیگی قیادت کی چند اہم میٹنگز میں مریم نواز نے بھی شرکت کی۔ میٹنگزمیں اتفاق کیاگیاکہ پارٹی مستقبل میں معاشی ایجنڈے پر فوکس کرے گی اور انتقامی سیاست سے گریز کیا جائے گا۔اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کی پالیسی سے گریز اور پاکستان کے بڑے مسائل کے حل کیلئے مل کر چلنے کا فیصلہ کیا گیا۔موجودہ حالات کو انتقامی سیاست کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے مستقبل میں مفاہمت بڑھانےکا فیصلہ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close