حالات ٹھیک کرنے کے لیے 10 سال مانگ لیے گئے

لاہور (پی این آئی) نگراں وزیر برائے پرائمری ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے حالات ٹھیک کرنے اور حکومت میں رہنے کے لیے دس سال مانگ لیے۔۔۔۔ ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا ہے کہ 10 سال مل جائیں تو نظام ٹھیک ہوجائے گا، ہیلتھ ڈپارٹمنٹ میں سی ای او لگانے کے لیے ایک کروڑ تک رشوت لی گئی۔۔۔۔۔ میر خلیل الرحمٰن سوسائٹی کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ ہمارے دور میں جتنا کام ہوا، اتنا 3 سال میں نہیں ہوا، ہمیں 10 سال کام کا موقع دیں پھر دیکھیں تبدیلی کیسے آتی ہے۔۔۔۔

ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ ماحول اور آبادی کو کسی حکومت نے سنجیدہ نہیں لیا، حکم کرنے جارہے ہیں کہ جس کے 3 سے زائد بچے ہوں گے، اسے محکمہ پاپولیشن میں جگہ نہیں دیں گے۔۔۔۔ وزیر صحت نے کہا کہ تبدیلی اسی صورت میں آئے گی، جب افسران کے 6، 6 بچے ہوں گے، ایسے میں کیا فیملی پلاننگ ہوگی؟ انہوں نے کہا کہ جو بھی تھکا ہوا وزیر ہوتا ہے، اسے آبادی کا وزیر بنا دیا جاتا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں