مریم نواز کے علاوہ کوئی بھی نواز شریف کیساتھ نہیں، نوازشریف کا اچانک وطن واپسی سے انکار۔۔ شریف برادران میں پھوٹ پڑنے کی خبر

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر صحافی مبشر لقمان نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان واپس نہیں آرہے ہیں۔

اپنے وی لاگ میں مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان شدید اختلاف پایا جاتا ہے جس کی وجہ نواز شریف کا بیانیہ ہے ، شہباز شریف اپنے بھائی کے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہونے کو تیار نہیں ہیں۔ انہوں نےکہا کہ ن لیگ میں مریم نواز کے علاوہ اور کوئی رہنما نواز شریف کے ساتھ نہیں ہے ، اسحاق ڈار نے بھی میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف کے بیانیے کی حمایت نہیں کی۔ مبشر لقمان کاکہنا ہے کہ سرفراز بگٹی کی پریس کانفرنس نے نواز شریف کی واپسی کی راہ میں رکاوٹ ڈالی ہے جبکہ نواز شریف کو یہ شک بھی ہے کہ فروری میں الیکشن نہیں ہوں گے جس کے بعد نواز شریف نے وطن واپسی کا پروگرام ملتوی کردیا ہے تاحال نواز شریف کے اس فیصلے سے شہباز شریف بھی لاعلم ہیں کیونکہ نواز شریف اپنے فیصلے شہباز شریف سے پوشیدہ رکھ رہے ہیں ، نواز شریف کو شک ہے کہ شہباز شریف ’’بھائی لوگوں‘‘ سے مل چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close