آصف زرداری کے لاہور میں ڈیرے، اہم شخصیات پیپلز پارٹی میں شامل

لاہور(آئی این پی)سابق صدر مملکت آصف علی زرداری ان دنوں لاہور میں ڈیرے جمائے ہوئے ہیں جہاں مختلف سیاسی شخصیات ان سے ملاقات کے بعد پیپلزپارٹی میں شامل ہو رہی ہیں۔آصف علی زرداری سے بلاول ہاس لاہور میں مختلف سیاسی شخصیات نے ملاقات کی، اوکاڑہ سے سابق ایڈوائزر ٹو سی ایم میاں رشید بوٹی، حاصل پور سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر کامران خالد، چولستان سے ترکی میں ایجوکیشن اتاشی ڈاکٹر مشتاق احمد بھی سابق صدر سے ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔

تمام سیاسی شخصیات نے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔اس موقع پر سابق وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی، مرکزی سیکرٹری جنرل پی پی پی نیئر حسین بخاری، صدر پی پی پی جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود، چیف کوآرڈی نیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادرشاہین، سید عرفان گردیزی، سابق ایم پی اے شازیہ عابد اور دیگر بھی موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close