پیپلز پارٹی نے سردار لطیف کھوسہ کے خلاف ایکشن لے لیا

اسلام آباد(آئی این پی) پیپلز پارٹی نے سردار لطیف کھوسہ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکنیت معطل کردی،تفصیلات کے مطابق سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی نے سردار لطیف کھوسہ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکنیت معطل کردی ہے۔ نیر حسین بخاری نے ایک ہفتے قبل سردار لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا تاہم سردار لطیف کھوسہ نے مدت پوری ہونے کے باوجود شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں