عمران خان کوبالآخر اجازت مل ہی گئی

اسلام آباد (پی این آئی)آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم اور ڈاکٹروں سے ملاقات کرنے کی درخواست منظور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کےجج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظورکی، چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے اٹارنی نعیم پنجوتھا کے ذریعے درخواست دائرکی تھی،چیئرمین پی ٹی آئی نےاٹارنی کے ذریعے لطیف کھوسہ، سمیرکھوسہ، سلمان اکرم سےملاقات کی درخواست دی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو وکلاء لطیف کھوسہ،سمیر کھوسہ، سلمان اکرم اور ڈاکٹر آصم یوسف سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close