شاہد خاقان عباسی ن لیگ چھوڑ کر نئی سیاسی جماعت بنانے پر قائل ہوگئے؟

لاہور(پی این آئی) اہم سیاسی شخصیت مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ نئی جماعت بنانے کیلئے دوستوں کو کافی حد تک قائل کرلیا ہے،نئی جماعت کیلئے شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل ، خواجہ ہوتی کوبھی قائل کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔

12کروڑ 70لاکھ مجموعی ووٹرز ہیں، ان میں 5کروڑ 70لاکھ 35سال سے کم عمر کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم سندھ میں پیپلزپارٹی سے لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کررہی ہے کیونکہ انہیں اندازہ ہے کہ پیپلزپارٹی کی قبولیت ہوچکی ہے اور پیپلزپارٹی مسلم لیگ ن سے لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کررہی ہے، جبکہ نوازشریف ان کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کررہے جن کو انہوں نے خود ایکسٹیشن دی۔آج سیاستدانوں کا عوام کے ساتھ سیاسی رشتہ کٹ چکا ہے، پی ٹی آئی سمیت سب سیاسی جماعتوں کی سیاست یہ ہے کہ کسی نہ کسی طرح قبولیت ہوجائے، عوام کے مسائل کی جانب سے ان کی کوئی توجہ نہیں وہ کوئی اہمیت نہیں رکھتی۔آج اگر بلاول بھٹو مطالبہ کررہے ہیں تو انہیں لگ رہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قبولیت ہوچکی ہے، ایم کیوایم کو لگ رہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی سندھ میں قبولیت ہوچکی ہے۔پی ٹی آئی کا تقاضا بھی یہی کہ ہم سے بات کریں، سب اقتدار کی سیاست کررہے ہیں۔ تمام سیاسی جماعتیں اقتدار میں رہ چکی ہیں، اپنے اکاؤنٹ ڈی فریز کروا لئے۔

مقدمات ختم کروا لئے لیکن لوگوں کے مسائل کون حل کرے گا؟ نئی جماعت بنانے کیلئے دوستوں کو کافی حد تک قائل کرلیا ہے، الیکشن کمیشن کے ڈیٹا کے مطابق ملک میں 12کروڑ 70 لاکھ ووٹرز ہیں، ان میں 5 کروڑ 70لاکھ وہ ہیں جو 35 سال سے کم عمر کا ہے، نئی جماعت میں شمولیت کیلئے شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل ، خواجہ ہوتی کو شامل کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔