پیٹرولیم بحران کا بڑا خدشہ، پیٹرول کی 90 فیصد ترسیل روک دی گئی

کراچی(پی این آئی) آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے دعوی کیا ہے کہ ملک کے بڑے شہروں میں پیٹرول کی 90 فیصد ترسیل روک دی گئی ہے۔ایوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ وائٹ آئل پائپ لائن سے ڈیزل کے بعد بڑے پیمانے پر پیٹرول کی سپلائی سے ہمارا کاروبار ٹھپ ہوگیا ہے۔

پائپ لائن سے تیل کی ترسیل کم کی جائے۔ آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسو سی ایشن نے ملک میں پائپ لائن کے ذریعے تیل کی ترسیل بڑھائے جانے پر ہڑتال کردی۔آئل کمپنیزایڈوائزی کونسل نے پیٹرولیم ڈویژن کو صورتحال سے آگاہ کردیا ہے ، آئل ٹینکرزایسوسی ایشن نے احتجاجا دفاتر کے باہر اور پارکنگ ایریا میں بینرز لگا دئیے ہیں اور شہر کے مختلف پارکنگ ایریا میں آئل ٹینکرز کو کھڑا کر دیا گیا ہے۔صدرآئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن عابداللہ آفریدی نے کہا کہ ملک بھرمیں تیل کی سپلائی بند کردی ہے ، کسی قسم کی سپلائی نہیں جائے گی، گاڑیاں جہاں ہیں وہاں روک دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وائٹ پائپ لائن میں 50 فیصد سڑک اور 50 فیصد ٹینکرز کے ذریعے دیا جائے، ہم نے نئی جدید گاڑیاں سپلائی کیلئے تیار کیں، جو گاڑیاں بیکار ہوجائیں گی، پرانی اورنئی گاڑیوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار سے زائد ہے۔آئل کمپنیزایڈوائزی کونسل نے کہا ہے کہ آئل ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے تیل سپلائی میں رکاوٹیں پیدا ہوں گی۔

پورٹ قاسم کے کورنگی کیماڑی ٹرمینل پر ٹینکرز کی لوڈنگ تعطل کا شکار ہے۔آئل ٹینکرزکی ہڑتال سے ملک میں بھر میں پیٹرول بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا، صدرآئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق کسی قسم کی سپلائی نہیں جائے گی، گاڑیاں جہاں ہیں وہاں روک دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکرزایسوسی ایشن نے ملک بھرمیں ہڑتال کردی ہے ، جس کے باعث ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close