ملک میں تیل کی سمگلنگ، آئی ایم ایف نے بھی بڑا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) آئی ایم ایف نے پٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

آئی ایم ایف نے حکومت سے سمگلنگ کی روک تھام سے متعلق کیے گئے اقدامات بارے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے ایک لاکھ 20 ہزار ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی ماہانہ سمگلنگ پر تشویش کا اظہار کیا ہے اورپیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کی روم تھام کے لیے کیے گئے اقدامات پر وزارت خزانہ اور ایف بی آر سے رپورٹ طلب کی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ سے کسٹم اور لیوی کی مد میں 10ارب سے زائد کا نقصان ہورہا ہے اس لیے آئی ایم ایف نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ بڑھنے سے درآمدی بل میں کمی سے ریونیو شارٹ فال ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close