الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ الیکشن سے متعلق بڑا اقدام اُٹھا لیا

اسلام آباد (پی این آئی ) اہم قدم ،الیکشن کمیشن نے حلقہ بندی کمیٹیوں کو اپنا کام رواں ماہ کے آخر تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ حلقہ بندی کمیٹیوں کو اپنا کام ہر صورت 26 ستمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق کمیشن نے حلقہ بندی کمیٹیوں کے کام کی رفتار کاجائزہ لیا۔

حلقہ بندی کمیٹیوں کو اپنا کام ہر صورت 26 ستمبر 2023 تک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کمیٹیوں کو 27 ستمبر کو ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہےکہ الیکشن کمیشن نے جلد عام انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا دورانیہ کم کردیاہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ اب حلقہ بندیوں کی اشاعت 30 نومبر کو ہوگی اور حلقہ بندیوں کے دورانیے کو کم کرنےکا مقصد جلد الیکشن ممکن بنانا ہے۔اس سے قبل الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا دورانیہ 14 دسمبر رکھا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close