چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی تقریب حلف برداری میں سیرینہ عیسیٰ غلطی سے آرمی چیف کی نشست پر بیٹھ گئیں تو آرمی چیف نے کیا کیا؟ دلچسپ تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (پی این آئی)چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی تقریب حلف برداری کا انعقاد گزشتہ روز کیا گیا تھا، انہوں نے ایوان صدر میں ہونے والی پروقار تقریب میں عہدے کا حلف لیا ،

اس حوالے سے صحافی عبد القیوم صدیقی نے دلچسپ واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حلف برداری کی تقریب میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سیرینہ فائزعیسیٰ غلطی سے آرمی چیف کی نشست پر بیٹھ گئی تھیں،جب آرمی چیف تقریب میں آئے تو وہ احتراماً تب تک کھڑے رہے جب تک کنفیوژن دور نہیں ہوئی کہ سیرینہ فائز عیسیٰ نے کہاں بیٹھنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close