پشاور(پی این آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے نئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ظلم کے خاتمے کی امید لگالی۔پشاور میں گورنر ہاؤس پر دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ ہمارے پاناما اور توشہ خانہ میں کیسز نہیں، ہماری لڑائی بےامنی، جہالت اور کرپشن کے خلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج بھی سڑک پر بیٹھے ہیں کل پرسوں بھی بیٹھں گے، نئے چیف جسٹس سے امید ہے کہ وہ ظلم کا خاتمہ کریں گے۔امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ پڑوسی ممالک نے ترقی کی ان کی کرنسی مضبوط ہوگئی، پاکستان کے عوام آج بھی بجلی اور پانی مانگتے ہیں، اُن کے لیے چولہا جلانا مشکل ہوگیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں