نیویارک (پی این آئی)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس میں شرکت کی غرض سے نیویارک آنے والے پاکستان کے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور انکے ہمراہ آنے والا پاکستانی وفد نیویارک کے “پارک حیات” ہوٹل میں قیام کرے گا۔
نیویارک کے ٹاپ 10 ہوٹل لسٹ میں شامل پارک حیات ہوٹل کا شمار نیویارک کے مہنگے ترین فائیو سٹارلگژری ہوٹلز میں ہوتا ہے۔ پارک حیات کی ویب سائیٹ پر دئیے گئے ہوٹل ریٹس کے مطابق ہوٹل کا کنگ بیڈ کے ساتھ ایک رات کا سٹینڈرڈ کرایہ 1995 ڈالر جبکہ ناشتے کے ہمراہ 2045 ڈالر درج ہے۔ اسی طرح ایک ہزار مربع فٹ ون بیڈ روم سویٹ کا کرایہ 4539 ڈالر مقرر ہے۔ وزیراعظم اور انکے ساتھ آنے والا وفد 18 ستمبر سے 23 ستمبر تک نیویارک میں قیام پزیر رہے گا۔ جنرل اسمبلی کا اعلیٰ سطحی ۷۸ واں اجلاس 19 ستمبر سے شروع ہو کر 26 ستمبر تک جاری رہے گا۔ نگران وزیراعظم اقوام متحدہ میں اپنی دیگر مصروفیات کے علاوہ 22 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ جبکہ بھارت کے وزیراعظم نریندرا مودی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے باعث انکے وزیر خارجہ جیشنکر کا خطاب اب 26 ستمبر کو اجلاس کے آخری روز رکھا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں