وہی ہوا جس کا خدشہ تھا، تیل قیمتوں میں مزید اضافہ

واشنگٹن (پی این آئی) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 29 سینٹ اضافے کے ساتھ 94.86 ڈالر فی بیرل پر طے پائی، یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 53 سینٹس بڑھ کر 91.00 ڈالر فی بیرل پر طے ہوا۔

جبکہ عرب لائٹ خام تیل کی قیمت 97.50 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے جون میں تیل کی پیداوار میں کمی کے اعلان کے بعد سے دنیا بھر میں تیل کی تین چوتھائی قیمتوں کے لیے استعمال ہونے والےبرینٹ فیوچرز کی قیمت میں تقریباً 26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب تیل کی عالمی منڈی کےسب سے بڑے کھلاڑیوں سعودی عرب اور روس نے اپنی پیداوار میں کمی کو سال کے آخر تک توسیع دے دی ہے جبکہ چینی ریفائنریز نے مضبوط برآمدی مارجن کی وجہ سے پیداوار میں اضافہ کیا ہے۔

close