ٹرین کے کرایوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی ) ٹرین کے کرایوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا۔۔ پاکستان ریلویز نےعید میلادالنبی کی مناسبت سےسپیشل میلاد ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

 

 

میلادسپیشل ٹرین 19 ستمبر کو کراچی سے راولپنڈی کے لئے روانہ ہو گی، میلاد سپیشل ٹرین کراچی سے براستہ لودھراں ،فیصل آباد، لالاموسی 20 ستمبرکو راولپنڈی پہنچے گی، پاکستان ریلوے کی جناب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ دوسری جانب ریلوے حکام نے ٹرین کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کر دیا، ریلوے انتظامیہ نے میل ایکسپریس ٹرینوں کے ساتھ پارسل ٹرین کرایوں میں اضافہ کیا ہے، ریلوے انتظامیہ نے فیول کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے کرایوں میں اضافہ کیا ہے۔ریلوے حکام نے ٹرین کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ٹرین کرایوں میں گذشتہ 2 ماہ کے دوران تین بار اضافہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close