وفاداری ہوتی تو آپ آج اٹک جیل کے باہر کھڑے ہوتے، حبا فواد کا شہباز گل کو جواب

اسلام آباد(آئی این پی)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے،حبا فواد چوہدری نے ایکس(ٹوئٹر)پر شہباز گل کے جواب میں کہا کہ امریکا میں بیٹھ کر وفاداری دکھانا تو بہت آسان ہے، وفاداری ہوتی تو آپ آج اٹک جیل کے باہر کھڑے ہوتے،

انہوں نے کہا کہ یہ کیا وفاداری؟ عمران خان اقتدار میں تو آپ امریکا سے اسلام آباد آگئے، وہ جیل گئے تو آپ امریکا پہنچ گئے،ان کا کہنا تھاکہ اسد عمر اور فواد پاکستان میں ہیں، پاسپورٹ بدل کر امریکا نہیں پہنچ گئے،حبا فواد نے گل کو امریکا سے واپس لا ئوکا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close