ن لیگی رہنما حنیف عباسی کو ذوالفقار علی بھٹو سے متعلق بیان پر معافی مانگنی پڑ گئی

اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے پیپلزپارٹی کے بانی و سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو سے متعلق گزشتہ روز کے بیان پر معذرت کرلی۔

 

 

 

اپنے بیان میں حنیف عباسی نے کہا ہے کہ اگر میرے بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہوں۔ ان کا کہناتھاکہ ذوالفقارعلی بھٹو ایک عظیم رہنما تھے جنہوں نے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی مگر المیہ ہے کہ بھٹو کے فلسفے پرکارکردگی کے لحاظ سے عمل نہیں ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں