نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا پہلا بڑا فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی)نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پہلا بڑا فیصلہ کرلیا،سپریم کورٹ، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سماعت کیلئے مقرر کردیا۔سپریم کورٹ کا لارجر بنچ 18ستمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔

 

 

 

 

 

سپریم کورٹ کی جانب سے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے گئے،رجسٹرار آفس کی جانب سے وفاقی حکومت، وزارت قانون،سیکرٹری قومی اسمبلی سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں،نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان 18ستمبر کو سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف آئینی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔واضح رہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 8رکنی لارجر بنچ نے حکم امتناع دیا تھا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ حلف اٹھانے کے بعد بنچ تشکیل دیں گے ،نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 17ستمبر کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے،پریکٹس اینڈ پروسیجرل ایکٹ پر فل کورٹ بنانے کا بھی امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں