اسلام آباد (پی این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترامیم کالعدم قرار دے دیں۔سینئر صحافی کامران خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے سابق آرمی چیف جنرل باجوہ اور پی ڈی ایم کی مبینہ ڈیل بکھر ہو گئی۔
If there was a Gen Bajwa-PDM deal, it got shattered today. The cornerstone of the purported deal was said to be PDM's free hand to structure the withdrawal of scores of corruption cases against its top leadership via a truncated National Assembly. Today's Supreme Court judgment… pic.twitter.com/VL9WLQBHBh
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) September 15, 2023
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ اس مبینہ ڈیل کا سنگ بنیاد پی ڈی ایم کو فری ہینڈ دینا تھا جس میں پی ڈی ایم کی اعلیٰ قیادت کے خلاف بدعنوانی کے متعدد مقدمات کو ادھوری قومی اسمبلی کے ذریعے واپس لیا گیا۔اگر ان دونوں کے درمیان کوئی معاہدہ ہوا تھا تو آج کے سپریم کورٹ کے فیصلے نے اس معاہدے کو پنکچر کر دیا۔۔کامران خان نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے نیب ترامیم کالعدم قرار دئیے جانے کے فیصلے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سیاست میں زبردست ہنگامہ آرائی کے باعث انتخابات اب غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی ہو سکتے ہیں۔کامران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے شریف خاندان،آصف زرداری اوریوسف رضا گیلانی کے خلاف میگا کرپشن کیسز کو بحال کر دیا۔
سپریم کورٹ نے آج مسلم لیگ ن اور پی پی پی کی حکومت کی طرف سے لائی گئی اس ترمیم کو کالعدم قرار دے دیا جس کے نتیجے میں اربوں روپے کے میگا کرپشن کیسز واپس لیے گئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فائدہ اٹھانے والوں میں نواز شریف، شہباز شریف، زرداری اور ان کے خاندان کے افراد شامل تھے۔ اس فیصلے کی وجہ سے کل 2027 مقدمات بحال ہوئے۔۔کامران خان نے کہا کہ فی الحال الیکشن بھول جائیں۔پہلے شریف اور زرداری خاندان کو کیسز بھگتانے ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں