کراچی (پی این آئی) سندھ کے دارالحکومت کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔۔۔۔ زلزلہ پیما مرکز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں آنے والے زلزلے کا مرکز ملیر کے مغرب سے 10 کلو میٹر دور تھا۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر کراچی کے زلزلے کی شدت 2.9 محسوس کی گئی ہے جبکہ زلزلے کی گہرائی 30 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں