اسد عمر کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی)سائفر کیس میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے ضمانت دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد کے جج ابو الحسنات نے سائفر کیس میں اسد عمر کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی اور فیصلہ سنایا کہ اسدعمر نے شامل تفتیش ہونے کا اظہار کیا لیکن پراسیکیوشن نے شامل تفتیش نہیں کیا،ایف آئی اے کی تفتیش کے مطابق اسدعمر کی گرفتاری مطلوب نہیں،اگر اسدعمر کی گرفتاری مطلوب ہوئی تو ایف آئی اے قانون کے مطابق چلےگی، اسد عمر کی درخواست ضمانت 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض کنفرم کردی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close