عوام کیلئے اچھی خبر، بالآخر آٹے کی قیمتوں میں کمی ہوگئی

اسلام آباد(پی این آئی)مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کیلئے آہستہ آہستہ اچھی خبریں ملنا شروع ہو گئیں، آٹے کی قیمت میں مزید کمی کے بعد آٹا فی کلو 138 روپے کا ہو گیا۔

فصیلات کے مطابق سابق صدر فلور مل ایسوسی ایشن جنید عزیز کا کہنا ہے کہ فلور ملز پر آٹے کی قیمت 140 روپے سے کم ہو کر 138 روپے تک آ گئی ہے ، اس وقت مقامی گندم مہنگی ہے لیکن روس سے گندم آنے کے بعد آٹے کی قیمت مزید کم ہو جائے گئی ، مقامی پیدواری گندم کی قیمت 125 روپے فی کلو سے کم ہو کر 119 روپے تک آگئی ہے، امپورٹڈ گندم اس وقت 110 روپے سے 111 روپے تک ایکسپورٹی ہو رہی ہے ۔ جنید عزیز کا مزید کہنا تھا کہ روس کی گندم کا معیار مقامی گندم سے کم ہے،ٹریڈنگ کارپوریشن گندم امپورٹ نہ کریں ورنہ ریٹ کم ہونے کے بجائے بڑھ جائے گا ،حکومت کا کام بزنس کرنا نہیں ہیں یہ نجی شعبے کو کرنے دیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں