لاہور (پی این آئی) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلزپارٹی سے نہیں، ن لیگ، جی ڈی اے ، متحدہ سے اتحاد ہوسکتا ہے،الیکشن سے نہیں بھاگ رہے 90دنوں میں الیکشن کیلئے تیار ہیں، لیکن صدر کو الیکشن کی تاریخ دینے کا آئینی اختیار نہیں، اگر عارف علوی نے تاریخ دی تو غیرآئینی اقدام ہوگا۔
سندھ میں جی ڈی اے، ایم کیوایم، ن لیگ سے اتحاد ہوسکتا ہے، لیکن پیپلزپارٹی سے نہیں ہوسکتا کیونکہ ابھی تک پیپلزپارٹی کے علاوہ باقی لوگوں کے ساتھ رابطے کررہے ہیں۔ خیبرپختونخواہ میں پرویزخٹک اور محمود خان ناقابل اعتبار ہیں ان سے انتخابی اتحاد کا کوئی امکان نہیں، ٹھیک ہے انہوں نے اپنی جماعت سے متعلق فیصلہ کیا لیکن میں ان پر کتنا اعتبار کرسکتا ہوں؟ صدر عارف علوی کو الیکشن کی تاریخ دینے کا آئینی اختیار نہیں ہے،صدرعارف علوی نے الیکشن کی تاریخ دی تو غیرآئینی اوربدنیتی ہوگی، الیکشن سے نہیں بھاگ رہے 90 دنوں میں الیکشن کیلئے تیار ہیں، لیکن کیا الیکشن کرانے کیلئے ہم سپریم کورٹ کو اجازت دیں کہ وہ ہمیں شیڈول دے گا؟ کیا الیکشن کیلئے ہم صدر مملکت کو اختیار دے دیں کہ وہ شیڈول دے گا؟یہ اختیاربطور ادارہ الیکشن کمیشن کو ہے۔پیپلزپارٹی حکومت میں تھی وہ دوسری بڑی سیاسی قوت تھی، ہم تو بہت پیچھے تھے، پیپلزپارٹی نے نئی مردم شماری کے تحت الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب لندن میں قائد مسلم لیگ ن سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں شہبازشریف، سلیمان شہباز، حسن نوازبھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں الیکشن سے متعلق حکمت عملی، نوازشریف کی وطن واپسی کے امور پر غور کیا گیا۔اجلاس میں الیکشن سے متعلق پیپلزپارٹی کے مئوقف پر بھی غورکیا گیا۔
ن لیگ کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف 20 اکتوبر کو لندن سے یواے ای کیلئے روانہ ہوں گے اور 21اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ نوازشریف لاہور ایئرپورٹ پر اتریں گے، جہاں پر نوازشریف کا ن لیگ کی جانب سے بھرپور استقبال کرے گی۔نوازشریف کے استقبال کیلئے پاکستان کے تمام علاقوں اور شہروں میں پارٹی کارکنان ریلیوں کا انعقاد بھی کریں گے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں