5ہزار کا نوٹ منسوخ کرنے کا ایک اور مطالبہ سامنےآگیا

لاہور (پی این آئی) سابق گورنر پنجاب اور چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ چوہدری سرور کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا۔ چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ کالے دھن کی ذخیرہ اندوزی کو ختم کرنے کیلئے فوری طور پر 5 ہزار روپے کے نوٹوں کو منسوخ کردے۔

منصفانہ نظام قائم نہ کیا گیا تو پاکستان میں بھی انقلاب فرانس کی طرح کے ایک پرتشدد انقلاب کا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق گورنر پنجاب اور چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ کے اعزاز میں گلاسکو ویلفئیر سوسائٹی اسکاٹ لینڈ کے صدر چوہدری حنیف کی جانب سے ظہرانے کا انعقاد کیا گیا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ کے پی کے اور بلوچستان میں ہونے والی مختلف اشیاء کی سگلنگ کو ختم کرنے کیلئے سخت ایکشن لیا جائے۔منصفانہ نظام قائم نہ کیا گیا تو پاکستان میں بھی انقلاب فرانس کی طرح کے ایک پرتشدد انقلاب کا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے۔چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے۔ صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے چند سخت ترین اقدامات ناگزیر ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو صیح معنوں میں بلاتفریق سخت احتساب کی ضرورت ہے۔ وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کو پاک صاف نہیں قراردیا جانا چاہئیے۔ پاکستان کے 80 فیصد وسائل پر ایک محدود اشرافیہ قابض ہے۔

غریب آدمی روٹی نہ ملنے کے باعث خودکشیاں کرنے پر مجبور ہے۔ منصفانہ نظام کے نافذہی سے غریب امیر کا فرق مٹ سکتا ہے اور عام عوام کو انکے حقوق میسر آسکتے ہیں۔ چیف آرگنائزر(ق) لیگ چوہدری سرور نے کہا کہ کالے دھن کی ذخیرہ اندوزی کے خاتمے کیلئے5 ہزار روپے کے نوٹوں کو منسوخ کردیا جائے، منصفانہ نظام قائم نہ کیا گیا تو انقلاب فرانس کی طرح پُرتشدد انقلاب کا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے، وفاداریاں بدلنے والوں کو پاک صاف نہیں قراردیا جانا چاہئیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close