5ہزار روپے کے نوٹ کی بندش؟ نگران حکومت نے وضاحتی بیان جاری کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) نگران وفاقی وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے سوشل میڈیا پر 5 ہزار روپے کے نوٹ کی بندش سے متعلق نوٹی فکیشن کو جعلی قرار دیا ہے۔

مرتضیٰ سولنگی نے ایکس پر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا جعلی نوٹی فکیشن شیئر کیا ہے جس میں وزارت خزانہ کی جانب سے 5 ہزار روپے کے نوٹ کی بندش کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیراطلاعات نے لکھا کہ 5 ہزار روپے سے متعلق یہ نوٹی فکیشن جھوٹا ہے، حکومتِ پاکستان ایسے جھوٹے نوٹی فکیشن پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرےگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close