چینی مافیا کے خلاف ایکشن شروع، 13 ڈیلروں کے نام ایف آئی اے کو دے دیئے گئے

لاہور (پی این آئی) چینی اسکینڈل میں ملوث 13 ڈیلروں کے نام حکومت نے ایف آئی اے کو دے دیئے ہیں۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی، لاہور، خوشاب، سرگودھا اور دیگر علاقوں کے ڈیلروں کے نام ایف آئی اے کو دیئے گئے ہیں۔۔۔۔ اس حوالے سے محکمہ خوراک کے حکام کا کہنا ہے کہ چینی اسکینڈل میں ملوث ڈیلر روپوش ہو گئے ہیں، ایف آئی اے نے چینی کے ڈیلروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔۔۔۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چینی ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ خفیہ اداروں کی اطلاع پر ڈيرا اسماعیل خان میں کارروائی کے دوران 538 ٹن چینی برآمد کر لی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close