نواز شریف کی وطن واپسی کی نئی تاریخ سامنے آگئی

اسلام آباد (پی این آئی)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف 15 اکتوبر کو لندن سے پاکستان روانہ ہوں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کا اسلام آباد کے بجائے لاہور لینڈ کرنے کا امکان ہے، نواز شریف چارٹرڈ کے بجائے مسافر طیارے کے ذریعے وطن واپس آئیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے استقبال کیلئے قیادت کو ٹاسک سونپ دیئے گئے ہیں ، پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز ان کے استقبال کیلئے تیاریوں میں مصروف ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ن لیگ کے اکثر رہنمائوں نے نواز شریف کو لاہور آنے کی تجویز دی ہے تاہم کچھ رہنما چاہتے ہیں کہ وہ اسلام آباد لینڈ کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close