کون کونسے ممالک عمران خان کی رہائی کیلئے سرگرم ہیں؟ تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی) سابق ایم پی اے جگنو محسن نے دعوی کیا ہے کہ یورپی اور دیگر ممالک عمران خان کی رہائی کیلئے سرگرم ہیں۔

انہوں نےکہا کہ اِن ممالک کا نام عمران خان اور اُن کی بہن نہیں لیں گے، اس حوالے سے اپنی معلومات اکٹھی کر رہی ہوں، جلد ہی بریکنگ نیوز شیئر کروں گی۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر آپ راہ راست پر ہیں تو کوئی طاقت آپ کو جیل میں نہیں رکھ سکتی۔ نگراں وزیراعظم کی پیشکش کے سوال پر جگنو محسن نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نگراں وزیراعظم کی پیش کش ہوئی تھی، پیشکش پر میں نے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ان لوگوں کی بڑی شکرگزار ہوں، جنہوں نے اتنی عزت افزائی کی، جنہوں نے میرا نام پروپوز کیا میں ان کی بہت شکرگزار ہوں، جو سرکاری عہدے ہوتے ہیں ان پر فائز ہونا ہمارا کام نہیں۔ جگنو محسن نے چیئرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ بھی معلوم ہے کہ یہاں یورپ میں اور امریکہمیں کونسی طاقتیں ہیں، جو اس مہم میں پیش پیش ہیں، ان کا نام میرا خیال ہے ان کی بہن اور خان صاحب لیں گے نہیں، کیونکہ اس سے عیاں ہو جائے گا کہ وہ لوگ کون ہیں اور ان جڑیں کہاں پر ہیں‘۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون ہر ایک کیلئے یکساں ہونا چاہیے، خان صاحب قانون سے کوئی بالاتر نہیں ہیں، لیکن ان کا حق ہے کہ وہ اپنے لیے ریلیف کیلئے درخواست دیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اداروں اور سیاسی جماعتوں سے بات چیت کرنے کا اعلان کیا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ انہیں جیل میں ناجائز ڈالاگیا لیکن اس سب کے باوجود وہ اداروں اور سیاسی جماعتوں سے گفتگوکو تیار ہیں۔ اس حوالے سے بیرسٹر گوہر علی کا کہنا تھاکہ چیئرمین پی ٹی آئی سے بات چیت کا محور ہوگا کہ 90 دن میں الیکشن کیسے ہوں؟ عمران خان کی صحت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین کا کہنا تھاکہ چیئرمین پی ٹی آئی روزانہ ایک گھنٹہ ورزش کرتے ہیں، انہوں نے کہا اپنے راستے سے نہیں ہٹوں گا جن کے اثاثے باہر ہیں ڈالر بڑھنے کا انہیں فائدہ ہوا،میری سیاسی جہدوجہد اور قربانی قوم کے لیے ہے۔ ادھر پی ٹی آئی نے غیر ملکی قانونی فرم کو ہائیر کرنے کی خبروں کی تردید کر دی۔ ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن نے رہنما مسلم لیگ ن عطاء اللہ تارڑ کی پریس کانفرنس پر ردِعمل دے دیا۔ رؤف حسن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان سے باہر کسی عدالتی فورم سے رجوع کیا اور نہ ہی ارادہ ہے،غیر ملکی قانونی فرم سے متعلق زیرِ گردش اطلاعات میں صداقت نہیں۔

ترجمان نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ ایسے کسی اقدام کو جیل میں قید چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تائید حاصل نہیں۔ پی ٹی آئی نظامِ انصاف سے ہی حقوق و انصاف کی طلب گار ہے،نظامِ عدل سے آئین و قانون کی بالادستی کیلئے اقدامات کے متقاضی ہیں۔ یاد رہے کہ رہنما مسلم لیگ ن عطاء اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے عالمی عدالتوں میں نمائندگی کیلئے وکیل مقرر کیا گیا،بیرسٹر جیفری رابرٹسن عالمی عدالتوں میں عمران خان کی نمائندگی کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close