9مئی واقعات ، پی ٹی آئی رہنما کی رہائی کی درخواست مسترد، عدالت کا بڑا فیصلہ آگیا

کراچی (پی این آئی) تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی رہائی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا۔

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت میں بتایا کہ حلیم عادل شیخ کے کہنے پر پی ٹی آئی کارکنان نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کیا، پولیس کی گاڑیوں سمیت سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ کی۔ تحقیقات کرنی ہیں، جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔حلیم عادل شیخ کے وکیل نے ان کی رہائی کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے 3 روزہ جمسانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close