راولپنڈی(آئی این پی)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی تھانہ کھنہ میں درج مقدمات میں عبوری ضمانت خارج کردی ،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔عدالت نے شاہ محمود قریشی کی عدم موجودگی کے باعث ضمانت خارج کی۔ عدالت نے وکیل علی بخاری کی دونوں درخواستیں خارج کر دیں،وکیل نے حاضری سے استثنی اور شاہ محمود قریشی کی طلبی کی درخواستیں دائر کی تھیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں