عدالت کا نیپرا کو بجلی بلز میں ریلیف کی درخواستوں پر فیصلہ کرنیکا حکم

لاہور (پی این آئی )لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نیپرا کو 21دن میں بجلی کے بلوں میں ریلیف سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں بجلی کے بلوں میں اضافے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس رضا قریشی نے میاں عبرالمتین ایڈوکیٹ کی درخواست پر سماعت کی،عدالت نے ہدایت کی کہ چیئرمین نیپرا درخواست گزاروں کو سن کر فیصلہ کرے۔ وفاق کی جانب سےاسسٹنٹ اٹارنی جنرل خواجہ اورنگ زیب پیش ہوئے، جسٹس محمدرضاقریشی کا کہنا تھا کہ نیپرامیں پہلے ہی درخواستیں زیر سماعت ہیں ،درخواستوں پر 15 روز میں فیصلہ کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں