ایمان مزاری کی درخواست ضمانت کی سماعت کرنے کی بجائے جج کہاں چلے گئے؟

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کی سابق رہنما شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کی درخواستِ ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی ہے۔۔۔۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے رخصت کے باعث سماعت ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس نے درخواستِ ضمانت پر سماعت کی۔۔۔۔ ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس نے سماعت بغیر کارروائی 28 اگست تک ملتوی کر دی۔۔۔۔۔

عدالت نے 28 اگست کو ایمان مزاری کی درخواستِ ضمانت پر دلائل طلب کر لیے۔۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ 24 اگست کو بغاوت، دھمکانے اور اکسانے کے کیس میں اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ایمان مزاری اور علی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا تھا۔۔۔۔
انسداد دہشتگری عدالت نے ایمان مزاری اور علی وزیر کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close