ن لیگی وفد اور الیکشن کمیشن حکام کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے وفد اور الیکشن کمیشن حکام کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن حکام اور ن لیگی وفد کے درمیان 2گھنٹے ملاقات جاری رہی جبکہ ملاقات کے دوران الیکشن کمیشن نے قبل از وقت انتخابی فہرستوں کی تکمیل سے معذرت کر لی اور کہا کہ انتخابی شیڈول حلقہ بندیاں مکمل کرنے کے بعد ہی جاری کیا جائے گا،

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن حکام کی جانب سے صدر مملکت سے مشاورت کے معاملے پر سابق وفاقی وزیر اعظم نذیرتارڑ اور زاہد حامد سے سوالات کئے گئے جس پر انہوں نے الیکشن کمیشن کو قانونی پہلوں سے آگاہ کیا،ذرائع کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن )کے وفد نے چند حلقوں میں ووٹرز کی تعداد پر تجاویز دیں جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے وفد کو انتخابی نتاج سے متعلق نئے سسٹم کے حوالے سے آگاہ کیا گیا،ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن حکام کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں سیمشاورت کا عمل جاری رکھیں گے اور تمام فیصلے آئین کے مطابق ہوں گے۔خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن )کا 6رکنی وفد الیکشن کمیشن آف پاکستان پہنچا جہاں چیف الیکشن کمشنر سے انتخابی عمل سے متعلق معاملات پرمشاورت ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close