ن لیگی رہنما شاہد خاقان اپنی ہی جماعت پر برس پڑے

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ایک مرتبہ پھر اپنی ہی جماعت پر برس پڑے ہیں۔ اپنےایک بیان میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ن لیگ اپنے حالیہ دور اقتدار میں ملک کے لیے کچھ بھی نہیں کیا، جس طرح عمران خان نے 4 سال میں کچھ نہیں کیا اسی طرح ن لیگ نے بھی ایک سال کے دوران کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ جس ملک میں سیاسی انتشار ہو وہ ملک نہیں چل سکتے، جب تک سیاستدان، اسٹیبلشمنٹ اور تمام سٹیک ہولڈرز ایک ساتھ نہیں بیٹھتے، مسائل حل نہیں ہو سکتے۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آج ملک کے ادارے آپس میں دست وگریباں ہیں، چیف الیکشن کمشنر صدر سے اور صدر پارلیمان سے لڑ رہے ہیں، ملک کو 3 صاف و شفاف الیکشن دے دیں، مسائل ٹھیک ہو جائیں گے، آج تنخواہوں سے زیادہ بجلی کے بلز آ رہے ہیں، ملک کیسے چلے گا، ہماری حکومتیں آسان فیصلے کرتی ہیں جبکہ ضرورت مشکل اور بہترین فیصلے کرنے کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close