اسلام آباد ( پی این آئی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بہنوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم کے کیسز کی سماعت سے متعلق مایوسی کا اظہار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان اور عظمیٰ خان نے کہا کہ آج ہائی کورٹ آکر پریشانی ہوئی، سنا ہے وکیل کا پیٹ خراب ہو گیا اور وہ بستر پر پڑ گئے ہیں، جتنے دن عمران خان جیل میں ہیں ان کے پیٹ خراب ہوتے رہیں گے، سب کو معلوم ہے کیا ہو رہا ہے، ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ بے بس ہیں، یہ پنگ پانگ گیم کھیلی جا رہی ہے، یہ انصاف نہیں دے پا رہے اس پر قوم سے معافی مانگنی چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا تحفظ حکام کی ذمہ داری ہے، یہ پیٹ خراب کا ڈرامہ ختم ہونے تک ذمہ داری متعلقہ حکام کی ہے، میں بولی ہوں تو مجھے بھی اب جیل میں ڈال دیں گے، شوکت خانم اور نمل کے دفتر میں آ کر ہراساں کرتے ہیں، ہم سب کو بھی جیل میں ڈال دیں، میرے اُپر 4 اور عظمہ خان پر 6 کیسز بنا دیئے گئے ہیں، ڈال دیں جیل میں ہم نے بیگ پیک کر رکھا ہے۔علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان ان کے مہمان ہیں، وہ جیل میں ان پر بوجھ بنتے جائیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی نہیں جھکے گا، اس کو تو وقت مل گیا ہے قرآن پڑھ رہا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو باہر بھیجنے سے متعلق مختلف ذرائع سے رابطے کیے گئے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بہلا اپنا ملک کوئی چھوڑ کر جاتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے یقین دہانی کرائی ہے پیر کو ملاقات کا موقع ملے گا، اب ہم نے نام سے اجازت کی درخواست کی ہے، اگر پیر کو اجازت نہ دی گئی تو پیر کو اٹک جیل کے باہر جا کر بیٹھ جائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں