بٹگرام، چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی، سکول جانے والے 8 طالب علم، 2 اساتذہ فضا میں لٹک گئے

بٹگرام (پی این آئی) خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام کی تحصیل آلاٸی پاشتو میں ایک چیٸر لفٹ کی تار ٹوٹنے سے 2 اساتذہ سمیت 8 طلبہ زمین سے کئی سو فٹ بلندی پر پھنس گئے ہیں۔۔۔۔۔تحصیل الائی کے اس علاقے میں طلبہ دوسری جانب سکول جانے کے لیے چیئر لفٹ کا استعمال کرتے ہیں۔۔۔۔ بٹگرام پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ آج صبح سات بجے کے دوران آٹھ بچے اور دو اساتذہ چیئر لفٹ (ڈولی) میں اس وقت پھنس گئے جب اس کی ایک تار ٹوٹ گئی۔‘۔۔۔

خیبر پختونخوا کی نگراں حکومت نے چیئر لفٹ میں پھنسے طلبہ اور اساتذہ کی مدد کے لیے پشاور سے ہیلی کاپٹر روانہ کر دیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close