فروٹ، شہد، کھجوریں، عمران خان کو جیل میں کیا کچھ فراہم کر دیا گیا؟ تفصیل جانیئے

اٹک (پی این آئی) ترجمان محکمہ جیل خانہ جات نے کہا ہے کہ اٹک جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کے کمرے میں نیا واش روم بنایا گیا ہے اور نیا دروازہ بھی لگایا گیا ہے، واش روم میں ویسٹرن کموڈ اور واش بیسن بھی ہے۔۔۔۔محکمہ جیل خانہ جات کے ترجمان کے مطابق عمران خان کیلئے بنائے گئے باتھ روم میں ہینڈ سوپ ، پرفیوم، ائر فریشنر، تولیہ اور ٹیشو پیپر بھی موجود ہیں،کمرے میں بیڈ ، تکیہ ، میٹرس، میز ، کرسی، ائر کولر ایگزاسٹ فین بھی موجود ہے، فروٹ، شہد، کھجوریں، جائے نماز انگریزی ترجمے والا قرآن مجید اورکتابیں بھی فراہم کی گئی ہیں۔…

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close