کراچی (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ اوربلوچستان کے ساحلی علاقوں کے حوالے سے اہم پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی سمیت سندھ اوربلوچستان کے ساحلی علاقوں میں آج سے سمندری ہواؤں کی رفتار میں اضافے کا امکان ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق سمندری ہواؤں کی رفتار 35 سے 45 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے جب کہ آئندہ 2 سے 3 روز تک ہوا کے جھونکے 50 سے 55 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک جاسکتے ہیں۔ مطلع زیادہ تر ابر آلود رہے گا اور ساتھ ہی بوندا باندی اور ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔اس کے علاوہ ہلکی پھلکی دھوپ کے ساتھ کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر موسم خوشگوار رہے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں