چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرنیوالے ڈی آئی جی کے ہوشربا انکشافات

اسلام آباد (پی این آئی )چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرنے والے ڈی آئی جی نے ہوشربا انکشاف کئے ہیں۔ ایک انٹرویو میں ڈی آئی جی لاہورعمران کشور نے بتایا کہ جب گرفتاری کے احکامات ملنے پر وہ زمان پارک پہنچے تو دروازے بند تھے ، نہ کھولنے پر پولیس کو دروازے توڑنا پڑے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایک پیالے میں پوٹلی رکھی ہوئی تھی اس پوٹلی میں راکھ موجود تھی ،اس راکھ میں پڑے تعویز کو چھونے لگے تو بشریٰ بی بی نے مزاحمت کرتے ہوئے کہا کہ آپ ان کو نہ چھیڑیں،

یہ مقدس چیزیں ہیں۔ عمران کشور کے مطابق بشریٰ بی بی نے پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی بھی کی، یہ بھی کہا کہ پولیس والے ہیں پیسے ڈھونڈنے آئے ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں