عمران خان کی مشکلات میں مزید اضافہ ، ایک اور مقدمہ درج

اسلام آباد (پی این آئی )سائفر کی گمشدگی کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف مقدمہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) انسداد دہشتگردی ونگ میں درج کیا گیا۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی لیول کے افسران سائفر معاملے کی انکوائری کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی جریدے ‘دی انٹرسیپٹ’ کی جانب سے ایک خبر شائع کی گئی تھی جس میں امریکی سائفر کا مبینہ متن سامنے لایا گیا تھا۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ ہم انویسٹگیشن ٹیم کے مطابق حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ نے ٹیم کو بتایا تھا کہ ان کے پاس کبھی بھی اصل سائفر کی کاپی نہیں آئی لہذا یہاں سیکرٹ ایکٹ کی کوئی خلاف ورزی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close