اسلام آباد (پی این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ فوجداری کیس میں سزا کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی ۔اپیل کی سماعت 22 اگست کو ہو گی ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری سماعت کرینگے ، رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے کاز لسٹ جاری کر دی ہے ۔ عدالت نے توشہ خانہ کیس کا مکمل ریکارڈ طلب اورالیکشن کمیشن کو سزا کے خلاف اپیل پر نوٹس جاری کر رکھا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں