عمران خان کے روپوش بھانجے حسان نیازی دوست کے گھر سے گرفتار

ایبٹ آباد (پی این آئی) حسان نیازی گرفتار ۔۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے کو اتوار کی رات دیر گئے خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد سے مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

حسان نیازی گرفتاری سے بچنے کے لیے گزشتہ کئی دنوں سے رو پوش تھے اور اب انہیں ایبٹ آباد سے ان کے دوست کے گھر سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔حسان نیازی کی گرفتاری سانحہ 9 مئی کے سلسلے میں کی گئی وہ جناح ہاوس حملہ کیس میں مطلوب تھے اور ان کا نام مرکزی ملزمان میں لیا جا رہا تھا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close