کراچی (پی این آئی) معروف محقق و مصنف عالم دین مولانا خالد خلیل نعمانی کراچی میں مختصر علالت کے بعد 83 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ وفاق المدارس کے میڈیا کوآرڈی نیٹر مولانا طلحہ رحمانی کے مطابق مولانا خالد خلیل نعمانی دس روز علیل رہے،دوران علاج نجی ہسپتال میں تقریباً 83برس کی عمر میں کر گئے
تھے۔ان کی نماز جنازہ جامعہ بنوری ٹاؤن میں استاد الحدیث مولانا امداداللہ یوسف زئی(ناظم وفاق المدارس سندھ)نے پڑھائی،جس میں ہزاروں علما وطلبا شریک ہوئے،بعد ازاں ان کے آبا و¿ اجداد کا قائم کردہ کلیانہ قبرستان میں تدفین عمل میں لائی گئی۔مولانا خالد خلیل نعمانی مرحوم کی رحلت پر قائدین وفاق المدارس مولانا مفتی تقی عثمانی، مولانا انوار الحق حقانی، مولانا محمد حنیف جالندھری،مولانا سید سلیمان بنوری،مولانا عبیداللہ خالد،مولانا سعید یوسف، مولانا امداد اللہ یوسف زئی سمیت دیگر منتظمین و مسلین نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت بھی کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں