کراچی (پی این آئی)پیپلزپارٹی کی قیادت سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے نگران وزیر اعظم سے متعلق بیان پر ناراض ہوگئی ہے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت نے خورشید شاہ سے نگران وزیراعظم سے متعلق بیان پر جواب طلبی کی ہے۔
خورشید شاہ کے بیان کے بعد پیپلزپارٹی کو اپنے ترجمانوں سے بیان جاری کروانا پڑا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ نے نگران وزیراعظم کے بارے میں بیان پارٹی قیادت سے اجازت کے بغیر دیا، نگران وزیراعظم سے متعلق خورشید شاہ کا بیان پارٹی پالیسی کے منافی تھا۔خورشید شاہ کے بیان کے بعد پی پی قیادت نے پارٹی رہنماؤں کو نگران وزیراعظم کے بارے میں بیان بازی سے روک دیا، قیادت کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کا معاملہ حساس ہے، غیر ضروری بیانات نہ دیے جائیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے نگران وزیراعظم سے متعلق کہا تھا کہ ہمیں علم نہیں تھا نگران وزیراعظم کیلئے انوار الحق کاکڑ کا نام آئے گا، انوار الحق کاکڑ کا نام سینیٹ سے لیا گیا ہے، بہتر ہوتا ہم کسی اور شخص کا انتخاب کرتے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں