ملک بھر میں جشن آزادی کی تیاریاں، ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار

اسلام آباد (پی این آئی ) ملک بھر میں 76 ویں یوم آزادی کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں، گلی، محلوں میں جیسے سبز ہلالی پرچموں کی بہار آ گئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں لوگوں کی بڑی تعداد پرچم اور جھنڈیوں کی خریداری کر رہی ہے۔ قومی پرچم، جھنڈیوں، بیجز اور دیگر آرائشی اشیاء کی فروخت کے لئے جگہ جگہ عارضی اسٹال لگائے گئے ہیں۔ ہر کوئی جشن آزادی کو لے کر انتہائی پرجوش دکھائی دیتا ہے ، مہنگائی کے باوجود شہریوں میں جشن آزادی منانے کے حوالے سے جوش و خروش میں کوئی کمی نظر نہیں آتی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں