کراچی (آئی این پی ) کراچی سمیت ملک بھر میں پاسپورٹ ڈیلیوری میں ایک ماہ سے زائد کی تاخیر کے باعث عمرہ زائرین اور ملازمت کیلئے جانے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پاسپورٹ ڈیلیوری میں غیر معمولی تاخیر پر شہریوں کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ نارمل پاسپورٹ ڈیلیوری 10 دن کے بجائے 30 اور ارجنٹ پاسپورٹ 5 کے بجائے 15 روز اور فاسٹ ٹریک کے ذریعے پاسپورٹ ڈیلیوری بھی 2 یوم کے بجائے 5 دن سے زائد دنوں میں کی جا رہی ہے۔
پاسپورٹ ڈیلیوری میں تاخیر کی وجہ سے عمرہ زائرین، ملازمت اور بیرون ملک تعلیم کیلئے جانے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ انتظامی ذرائع کے مطابق پاسپورٹ ڈیلیوری میں تاخیر کی وجہ پاسپورٹ درخواست گزاروں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہے، روزانہ کی بنیاد پر درخواستوں کی تعداد 24 سے 26 ہزار کے بجائے 40 ہزار تک ہوگئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ فراہمی میں تاخیر دور کرنے کے لیے پرنٹنگ کا دورانیہ بغیر تعطیل کے 24 گھنٹے کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں