پنجاب کے تعلیمی بورڈز کے میٹرک فرسٹ اینول نتائج، کیڈٹ کالج حسن ابدال نے میدان مار لیا

راولپنڈی ( آئی این پی )حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں چیئرمین پنجاب بورڈ کمیٹی اف چیئرمین نے پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے امتحان میٹرک فرسٹ اینول 2023 کے شامل امتحان ہونے والے امیدواران کی پوزیشن کا اعلان کر دیا اس سلسلہ میں ایک پروقار تقریب فلیٹیز ہوٹل لاہور میں منعقد کی گئی تقریب میںچیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان کنٹرولر امتحانات پروفیسر ساجد محمود فاروقی سیکرٹری بورڈ جناب محمد اصف حسین اور پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات کے والدین اور اساتذہ نے شرکت کی۔

جس کے مہمان خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید محسن رضانقوی تھے تعلیمی بورڈ راولپنڈی میں پوزیشن لینے والے امیدواران کی تفصیل درج زیل ہے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے شہریار حسن کا تعلق کیڈٹ کالج حسن ابدال اٹک سے ہے جس نے ایک ہزار 83 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کیدوسری پوزیشن حاصل کرنے والے حسنین جاوید کا تعلق بھی کیڈٹ کالج حسن ابدال سے ہے جس نے 1081 نمبر حاصل کیے تیسری پوزیشن تین بچوں میں تقسیم ہوئی جن میں سے محمد حذیفہ عامر کیڈٹ کالج حسن ابدال ، نور الایمان لودی سرسید گرلز پبلک سکول ٹیپو روڈ راولپنڈی اور فاطمہ ایمان فوجی فاؤنڈیشن ماڈل گرل ہائر سیکنڈری سکول تلہ گنگ ان تینوں بچوں نے 1080نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی وزیراعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تمام پوزیشن ہولڈر بچوں کو مبارکباد دی

پہلی پوزیشن لینے والے بچوں کے درمیان انعامات تقسیم کرنے کے بعد انہوں نے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے مبارک باد دی اور کہا کہ اپ خاص لوگ ہیں جو پنجاب بھر کے میٹرک امتحان میں شرکت کرنے والے 11 لاکھ سٹوڈنٹ میں سے یہ 142 سٹوڈنٹس اوپر ائے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بچے جو آگے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے حکومت پنجاب کی طرف سے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا وعدہ کیا تقریر کے اختتام پر انہوں نے احکامات دیے کہ پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات کو لاہور کے تاریخی مقامات کی سیر کروائی جائے اور فل پروٹوکول کہ ساتھ واپس اپنے اپنے شہروں میں لے جایا جائے کیونکہ یہ وزیراعلی کے خاص مہمان ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close